پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے، سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس

بدھ 7 مئی 2025 19:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کا مر س ا ینڈ انڈسٹر ی مرزافضل ا لر حمن نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے اور پور ی قوم کی د لی ا منگوں کی تر جما نی کر رہی ہے ،بھار ت اسوقت خطے کے ا من کیلئے بہت بڑا خطر ہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک اور ایٹمی قوت ہے اور ا پنا دفاع کر نا جا نتا ہے ، ہما ر ی افوا ج کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کو پور ی د نیا جا نتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستان کی جا ر حیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔