عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ ،جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار،3بوتل شراب و نقد رقم،ممنوعہ سامان برآمد

بدھ 7 مئی 2025 20:03

عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ ،جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث خواتین سمیت ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کا پولیس نفری کے ہمراہ عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ ،جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار،3بوتل شراب و نقد رقم،ممنوعہ سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں ، تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او عظیم اللہ وزیر نے عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث 3خواتین سمیت 8ملزمان عصمت اللہ،نیاز ، محمد عمر ،نجیب اللہ، محمد ارشد اور،یاسیمن ،شمشاد ،صباءاقوام راجپوت ساکنان اوکاڑہ پنجاب کو حسب ضابطہ گرفتار جبکہ ملزمان کی تلاشی کرنے پر مجموعی طور پر 12000ہزار روپے،ممنوعہ سامان،3بوتل شراب 1000/1000 ملی لیٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

\378

متعلقہ عنوان :