Live Updates

ایکو اسٹار نیT3 ٹیکنالوجی پر مشتمل پرنس اے سی سیریز متعارف کرا دی

بدھ 7 مئی 2025 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان کے معروف برانڈ ایکو اسٹار نیT3 ٹیکنالوجی پر مشتمل پرنس اے سی سیریز متعارف کرا دی۔ پرنس اے سی سیریز پاکستان میں واحد سیریز ہے جس میں اصلی T3 ٹیکنالوجی کاکمپریسر دیاگیاہے جو کہ مارکیٹ میں موجود دیگر اے سی میں محض برائے نام موجود ہوتا ہے۔ایکو اسٹار، جو DWP گروپ کا حصہ ہے اور 1999 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے، کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبے میں ایک معروف نام ہے۔

یہ کمپنی پاکستان میں اے سی کی مارکیٹ میںتیزی سے جدت اور تبدیلی لا رہی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی نئی پرنس سیریز ہے جس میں ایسیT3 کمپریسر ٹیکنالوجی دی گئی ہے، جو مناسب قیمت میں بہترین کارکردگی دیتی ہے ۔اے سی کی اس نئی سیریز میںانٹیلی جنس وائی فائی این ایبلڈ پاور لمٹ کنٹرول (intelligent Wi-Fi-enabled power limit control)،پریسایز اے آئی ٹمپریچر مینجمنٹ(precise AI temperature management) اورففتھ جنریشن آٹو کلیننگ سسٹم (5th-generation auto-cleaning system ) جو 99.9فیصد صفائی کو یقینی بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ4D ایئر فلو اور صرف 30 سیکنڈ میں فوری کولنگ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔ ایکو سٹار کی اس نئی سیریز کے ذریعے اب مارکیٹ میں اصلی T3 ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی جو مارکیٹ میں پہلے سے موجود دیگر اے سی کے مقابلے زیادہ معیار ی ہے۔ پرنس سیریز میں اصل T3 کمپریسر کے ساتھ ساتھ بڑا انڈور اور آؤٹ ڈور یونٹ اور ڈبل لیئر کنڈینسر موجود ہوتا ہے، جو نہ صرف بہترین کولنگ دیتا ہے بلکہ طویل مدت تک قابلِ بھروسہ بھی رہتا ہے۔

ایکو اسٹار کے کنزیومر الیکٹرانکس ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر، رضوان بٹ نے کہا:''ایکو اسٹار ہمیشہ پاکستانی صارفین کے لیے اسمارٹ ٹیکنالوجی لانے کے مشن پر قائم رہا ہے۔ پرنس سیریز کے ذریعے ہم نے صرف ایک نیا اے سی ہی نہیںمتعارف کروایا، بلکہ مارکیٹ میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ اس میں اصلی T3 ٹیکنالوجی کے استعمال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

ہم نے اعلیٰ ٹیکنالوجی اور سادہ ڈیزائن پر مشتمل ایک ایسا پراڈکٹ بنایا ہے جو قابلِ بھروسہ اور اگلی نسل کی ضروریات کو پور اکرے گا۔ایکو اسٹار کی یہ نئی سیریز ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہے جو کم بجلی کے خرچ پربہترین کولنگ، اور جدید فیچرز چاہتے ہیں۔ بطور ایک قابلِ اعتماد پاکستانی برانڈ، ایکو اسٹار مسلسل نئی جدت کے ساتھ اپنے صارفین کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات