ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

بدھ 7 مئی 2025 23:33

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، ویگن مالکان کو بھاری جرمانے واضح رہے کہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نصیرآباد و ایس ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی نے مشترکہ طور پر این اے 65 پر ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے نور احمد ڈومکی و ایس ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی کی نگرانی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران چھتوں پر مسافروں اور موٹر سائیکلیں لادنے، اور مقررہ وزن سے زیادہ سامان اٹھانے پر چھ ویگنوں کے جھنگلے اتار دیے گئے۔ جبکہ آٹھ ویگنوں کے خلاف چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں، دس ویگن مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ آئندہ قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

سیکرٹری نور احمد ڈومکی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کی کہ وہ حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :