ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار

پیر 24 اگست 2026 18:04

ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) نواحی چک 113/12ایل میں میلہ دربار بابا لال شاہ پر لاڈ سپیکر پر مبینہ فحش ریکارڈنگ اور خواجہ سراں کے ڈانس کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو خواجہ سرائوں سمیت 15 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میلہ دربار بابا لال شاہ پر سٹیج سجایا گیا تھا جہاں خواجہ سرا ڈانس کر رہے تھے اور بعض افراد ڈانس پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے محمد عثمان ساقی سب انسپکٹر کی مدعیت میں سانڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار افراد میں عاشق بھٹی، منیر احمد سیال، محمد بلال سیال اور حسن رضا سمیت دیگر شامل ہیں، جبکہ خواجہ سرا بلال مناہل، فریاد انمول سمیت 15 تماشائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :