Live Updates

رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

بھارت کو جواب دیا جا چکا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مئی 2025 18:19

رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ، کہا بھارت کو جواب دیا جا چکا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا گیا ہے۔



رانا ثناء اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے بھارت کو مزید جواب دینے کے سوالات پر کہا کہ بھارت کو جواب دیا جا چکا ہے، بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تقریباً 80 بھارتی فائٹرز نے سرحد پر حملہ کیا، فورسز کو تحمل کا نہ کہا ہوتا تو 5 نہیں 15 طیارے گرتے۔ جس بھارتی فائٹر نے پے لوڈ گرایا، ہم نے صرف اسے ہی نشانہ بنایا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، دشمن کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات