oکرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

ؔکرسٹیانو ڈوس سانتوس ماضی میں اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں

بدھ 7 مئی 2025 20:15

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سب سے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔کرسٹیانو رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کیلئے کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو ڈوس سانتوس ماضی میں اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں۔

’دی سیلیکاؤ‘ انڈر 15 ٹیم کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ’ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ‘ میں جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کیلیے اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے 40 سالہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں۔