مسجد حرام لائبریری کا حج 2025 کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

یہ طالب علموں اور زائرین دونوں کے لیے ایک قیمتی موقع اور وسیلہ ہے،عبدالرحمن السدیس

جمعرات 8 مئی 2025 13:59

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)مسجد حرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کو دیکھنے والی باڈی نے مسجد حرام لائبریری کے ذریعے حج کے دوران لاکھوں عازمین حج کے تجربات کو بہترین اور یادگار بنانے کے لیے کئی نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد حرام لائبریری اسلامی دنیا میں سب سے اہم لائبریری ہے۔

جس میں مختلف زبانوں میں مذہبی کتب ، تصانیف ، تالیفات اور نادر مخطوطات کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین کی مساجد کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا علم کو پھیلانے اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے عالمی سطح پر اعتدال پسندی کو فروغ دینے کا یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔السدیس نے کہا یہ طالب علموں اور زائرین دونوں کے لیے ایک قیمتی موقع اور وسیلہ ہے۔ حج کے موقع پر لائبریری کے سائنسی و فکری مشن کو آگے بڑھانے اور اسے دنیا بھر میں شیئر کرنے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں لائبریری کے سائنسی، فکری اور ثقافتی شعبوں کو وسعت دینے کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیز زائرین اور محققین کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :