ملکی صورتحال کے پیش نظرطالبات کی تربیت کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام

جمعرات 8 مئی 2025 14:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) محکمہ تعلیم کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال کے دوران سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں جمعرات کے روزگورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز سکول مدینہ ٹاؤن میں موک ایکسرسائز کا انعقادکیا گیا جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سائرن بجا کر موک ایکسرسائز کے آغازکے بعد طالبات نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر(جنرل) طیب سمیع،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار محمد ساجد،پرنسپل قمر سلطانہ،چیف انسٹرکٹر حافظ عدنان،ریسکو 1122کے سیفٹی آفیسر غلام مرتضی بھی موجود تھے۔ موک ایکسرسائز کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے طالبات کو عملی تربیت فراہم کی گئی۔موک ایکسرسائز کا مقصد طالبات کو ہنگامی حالات میں محفوظ رہنے کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھاجس میں طالبات نے فعال طور پر حصہ لیا اور ایمرجنسی رسپانس کی تربیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :