پنجاب حکومت کا مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری ،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت سہولت فراہم کریگی

جمعرات 8 مئی 2025 16:39

پنجاب حکومت کا مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) پنجاب حکومت نے مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔پنجاب حکومت نے پراسیکیوشن کو فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ملزمان ایک درخواست پر کوائف لکھ کر پراسیکیوشن سے فری قانونی معاونت لے سکیں گے۔

50 ہزار سے کم آمدن والے شہری مفت وکیل کی سہولت لے سکیں گے۔طلاق ،حق مہر،جہیز کی واپسی کیلئے بھی خواتین پراسیکیوشن آفس سے وکیل کیلئے درخواست کرسکتی ہیں۔جیلوں میں بند ملزمان اپنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں گے جو پراسیکیوشن آفس بھجوائے گا۔غلط ذرائع آمدن بتا کر وکیل کی سہولت لینے والے سے سہولت واپس لے لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :