لاہور،او اور اے لیول کے امتحانات منسوخ

جمعرات 8 مئی 2025 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) کیمبرج کے او اور اے لیول کے جمعرات کو ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے۔لاہور میں سکیورٹی حالات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر جمعرات کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل اور کیمبرج نے موجودہ سکیورٹی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔