قائد اعظم لا کالج کے 25رکنی طلبا وفد کا لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 8 مئی 2025 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) قائد اعظم لا کالج لاہور کے 25رکنی طلبا کے وفد نے لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا اور عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت کے مختلف حصے دیکھے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم لا کالج کے طلبا نے ہائیکورٹ کے میوزیم کا اور ہائیکورٹ کی لائبریری کا بھی دورہ کیا ۔طلبا و طالبات نے ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اور عدالتی کارروائی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبا نے کہا کہ عدالتی کارروائی دیکھ کر عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار، عدالتی آداب ، وکلا کے ڈسپلن بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔