جناح پارک کو ازسر نو بحال کرینگے، ڈی جی پی ایچ اے ملتان

جمعرات 8 مئی 2025 17:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کریم بخش نے ڈویلپرز کے ہمراہ جناح پارک کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملتان شہر کے تمام پارکوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جناح پارک کو ازسر نو بحال کر کے تھیم پارک بنایا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہاکہ کمشنر ملتان شہریوں کو پارکس میں بہترین تفریحی مواقع فراہم کرنے کے پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کریم بخش نے مزید کہا کہ جناح پارک کو مثالی پارک بنا کر پارک سے ملحقہ پیڈل کورٹ اور کرکٹ کورٹ کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی۔