سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کوثر عباس سلدیرہ کی بطور پروفیسر فزیالوجی بی ایس 20 تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال میں خلاف ضابطہ تقرری سے متعلق ڈاکٹر محمد سلیمان کی درخواست پر ڈاکٹر کوثر عباس سلدیرہ کی بطور پروفیسر فزیالوجی بی ایس 20 تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے جناح اسپتال میں خلاف ضابطہ تقرری سے متعلق ڈاکٹر محمد سلیمان کی درخواست کافیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر کوثر عباس سلدیرہ کی بطور پروفیسر فزیالوجی بی ایس 20 تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ بی ایس 19 میں ترقی کو بھی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سروس رولز کے مطابق 4 ہفتوں کے اندر پروفیسر فزیالوجی کی خالی آسامی پر کی جائے۔