علی ظفر کا میڈم نورجہاں کا نغمہ گا کر پاک افواج کو سلام

شکر اور فخر سے بھرے دلوں کیساتھ اپنے بہادر سپاہیوں ،مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو ہمارے سکون سے سو سکنے کیلئے رات کے اندھیرے میں جاگتے ہیں، گلوکار

جمعرات 8 مئی 2025 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میڈم نور جہاں کے مشہور نغمے کا سہارا لے لیا۔انسٹاگرام پر گلوکار نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے میڈیم نور جہاں کا مشہور نغمہ اے وطن کے سجیلے جوانوں، میرے نغمے تمہارے لئے ہیں کے چند بول پیش کر کے پاک افواج کی بہادری و شجاعت کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ مٹی ہماری طاقت ہے، ہماری پناہ گاہ ہے، ہماری کہانی ہے۔ اس نے ہمیں اپنا سر اونچا رکھنے کی وجہ فراہم کی ہے۔انہوں نے لکھا آج، اسے خطرات کا سامنا ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے جس نے ہماری پرورش کی ہے۔ شکر اور فخر سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنے بہادر سپاہیوں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جو رات کے اندھیرے میں جاگتے ہیں، تاکہ ہم سکون سے سو سکیں۔

متعلقہ عنوان :