مظفرآباد،موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ایمرجنسی انفارمیشن کنٹرول روم قائم

جمعرات 8 مئی 2025 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سیکرٹری اطلاعات نے درست معلومات کی فراہمی، فیک نیوز کے تدارک اور ففتھ جنریشن وار کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈہ کا موثر جواب دینے کے لیے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ سہیل خان کی سربراہی میں ’’ایمرجنسی انفارمیشن کنٹرول روم‘‘قائم کر دیا ہے،کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔

پروگرام آفیسر شمیم انجم عزیز کنٹرول روم کے شفٹ انچارج ہونگے جبکہ تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی ایمرجنسی انفارمیشن کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع کے کنڑول رومز لمحہ بہ لمحہ مرکزی کنٹرول روم کو اپنے اپنے ضلع کی رپورٹ ارسال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی انفارمیشن کنٹرول روم 24 گھنٹے فنگشنل ہے۔ کنٹرول روم کا مقصد موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں بیبنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام اور دشمن کے منفی پروپیگنڈا کو کاونٹر کرنا ہے۔

یہ کنٹرول روم متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کرتے ہوئے حکمت عملی، فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات فراہم کررہا ہے۔ کنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کو کاؤنٹر کرنا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے روزانہ کام کر رہا ہے جس میں تیین شفٹوں میں عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔ درست معلومات کے لیے مرکزی انفارمیشن کنٹرول روم سے بذریعہ ٹیلی فون نمبر 05822921649 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔