کوہستان لوئر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن کی زیر صدارت ایمر جنسی رسپانس سے متعلق اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 10:50

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شركا میں ریسکیو ٹیموں، لوکل گورنمنٹ کے ویلج سیکرٹریز، تاجر برادری، پٹرول پمپ مالکان اور سول ڈیفنس کے نمائندگان شامل تھے۔ اجلاس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان ہم آہنگی، تیاری اور فوری رد عمل کی حکمت عملی کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد منیر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور موثر کارروائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :