چلی میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

جمعہ 9 مئی 2025 11:57

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)چلی میں ایک چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے اس پر سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے میٹروپولیٹن ریجن کے صدارتی مندوب گونزالو دوران کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ سانتیاگو کے مضافاتی قصبے کوراکاوی میں حادثے کا شکار ہوا ، ہم سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :