افغانستان ، صوبہ خوست میں سیلاب سے دو افراد جاں بحق ، 3 زخمی

جمعہ 9 مئی 2025 13:43

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) افغانستان کے صوبہ خوست میں سیلاب سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان مستغفیر گرباز نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے صوبے کے ضلع یعقوبی صابری کے مضافات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مستغفیر گرباز نے کہا کہ سیلاب نے مقامی لوگوں کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچایا، کیونکہ ضلع بھر میں درجنوں رہائشی مکانات اور دکانیں، سینکڑوں ایکڑ کھیتی اور دیہی سڑکیں بہہ گئی ہیں یا بری طرح تباہ ہو گئی ہیں۔افغانستان کے محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے 34 میں سے 18 صوبوں میں سیلاب آنے کا انتباہ دیا ہے۔