ہم نے جو حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے ، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل اپنی طاقت کے بل پر ہر دشمن اور ہر خطرے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے،بیان

جمعہ 9 مئی 2025 13:44

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے حوثی اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو ان پر سخت حملے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حوثیوں کے ساتھ جو کچھ کیا، وہی ایران کے ساتھ بھی کرے گا۔کاتز نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی طاقت کے بل پر ہر دشمن اور ہر خطرے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے۔یسرائیل کاتز کے مطابق ہم نے بیروت میں حزب اللہ، غزہ میں حماس، دمشق میں بشار الاسد اور یمن میں حوثیوں کے ساتھ جو کیا، وہی ہم تہران میں تمہارے ساتھ بھی کریں گے۔