بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں، گورنر سندھ

جمعہ 9 مئی 2025 22:48

بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ رویے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ ہماری لڑائی بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں بلکہ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے، بھارت نے ہمیشہ حملوں کی شروعات کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھرپور اور موثر جواب دیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، پاکستانی فنکار، اینکرز اور ہر مکتبِ فکر کے افراد سوشل میڈیا پر مودی کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔