شہبازشریف کا محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس

جمعہ 9 مئی 2025 22:34

شہبازشریف کا محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیراعظم نے ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔ انہوںنے کہاکہ حاجی عرفان احمد خان نے بطور سیاسی کارکن عوامی فلاح کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دیں،تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔