ناصر شاہ کا خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے ادارے کا دورہ، تمام سینٹرز کی سولرائیزیشن کا اعلان

وزیراعلی اور ناصر شاہ کی جانب سے آئی ایچ آر آئی سینٹرز کیلئے 21 ملین روپے ڈونیشن کابھی اعلان

جمعہ 9 مئی 2025 22:48

ناصر شاہ کا خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے ادارے کا دورہ، تمام سینٹرز کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے پبلک ہیلتھ سلیم بلوچ کے ہمراہ کراچی میں واقع خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے مرکز (IHRI) انسٹیٹیٹوٹ آف ہولسٹک ریہبلیٹیشن اینڈ انکوژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناصر شاہ نے ادارے کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے وزیراعلی سندھ کی جانب سے 20 ملین اور اپنی جانب سے ایک ملین روپے ڈونیشن کا اعلان کیا۔

صوبائی وزرا نے سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود اساتذہ اور بچوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی ایچ آر آئی کے بانی رزاق پردیسی، پروگرام ہیڈ عافیہ وجاہت ڈائریکتر پی آر آغا شیرازی، برانڈ ایمبیسڈر مظہر رضوی، راجہ محمد اشرف اور عباس دھاریجو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے کہا کہ اس طرح کے ادارے اور غیر سرکاری سماجی تنظیمیں عوام کی خدمت کرکے گویا حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 2 ہزار بچوں کو مدد فراہم کرنے والے اس ادارے کے تمام سینٹرز کو بتدریج سولرائیز کیا جائے گا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ وہ عوام کی دن رات خدمت کرنے والے تمام رفاعی و فلاحی اداروں ان کے بانیوں، منتظمین اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھتو کے عوامی کدمت اور ریلیف فراہم کرنے کے وژن کے مطابق حکومت ایسے اداروں کی مکمل سرپرستی اور ان سے ہر ممکنا تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :