سری لنکن فضائی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6افراد جاں بحق

جمعہ 9 مئی 2025 15:02

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مشرقی علاقے میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اہلکار سپیشل فورسز کے کمانڈوز کی گریجویشن تقریب کے دوران پرواز کے عملی مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے اور رسی سے چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہے تھے جب ان کا بیل 212 دارالحکومت کولمبو کے مشرق میں مدورو اویا میں جھیل میں گر گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ طیارے میں 12 افراد سوار تھے اور ان میں سے6معمولی زخمی ہوئے جبکہ 4 کمانڈوز اور ایئر فورس کے2 گنرز جاں بحق ہو گئے۔اہلکار نے کہا کہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ واقعے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :