سرگودھا،تیز رفتاری کے باعث گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد جاںبحق،28ا شدید زخمی

جمعہ 9 مئی 2025 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)تیز رفتاری کے باعث گاڑیوں کے مابین تصادم میں دو افراد جاںبحق اور 28 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی سے تلہ گنگ روڈ پر مداد والا کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس،ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے مابین تصادم میں دو افراد جانبحق اور 28 افراد شدید زخمی ہو گئے۔جن کو ریسکیو نے فوری طبی امداد دے 12 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :