
نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار، سپریم کورٹ نے کیس تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا
سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں میں کہا گیا کہ اگر تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہوں تو الیکشن ٹربیونل میں ایسی درخواست ناقابل قبول ہوتی ہے، ریمارکس، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی
فیصل علوی
جمعہ 9 مئی 2025
15:15

(جاری ہے)
جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں میں کہا گیا کہ اگر تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہوں تو الیکشن ٹربیونل میں ایسی درخواست ناقابل قبول ہوتی ہے۔
سوال ہے کہ کیا اوتھ کمشنر کی درخواست درست ہے کہ نہیں۔وکیل وسیم سجاد نے مو¿قف اختیار کیا کہ بیان حلفی خود ایک تصدیق ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے وسیم سجاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیان حلفی درست نہیں دیا۔ طے شدہ اصولوں کے تحت بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔جسٹس شاہد وحید بولے وکیل کیسے جانتا تھا اور وکیل کیسے تصدیق کرسکتا ہے۔ آپ نے بیان حلفی درست نہیں دیا۔ بیان حلفی کی تصدیق ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ غیر مصدقہ بیان حلفی والی الیکشن پٹیشن ناقابل قبول ہے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت تکنیکی بنیادوں پر کیوں جارہی ہے۔ میرا کیس بہت سادہ ہے۔میں نے صرف ووٹ ری کاونٹنگ کا کہا ہے اس میں کیا قباحت ہے۔جسٹس شاہد وحید نے اس موقع پر وسیم سجاد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔ خیا ل رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل1نے حلقہ پی بی37مستونگ سے کامیاب امیدوارنواب محمد اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائرانتخابی عذرداری کیس قانونی نقائص کی بنیاد پرخارج کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.