سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں سری لنکن اسپیشل فورسز اور ائیر فورس کے جوان شامل

جمعہ 9 مئی 2025 16:28

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) سری لنکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر 'بیل 212' میں کل 12 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سری لنکا کے مادورو اویا کے آبی ذخائر میں گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سری لنکن اسپیشل فورسز اور ائیر فورس کے جوان شامل ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان سری لنکن ائیرفورس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پاسنگ آٹ پریڈ کی مشق کے لیے جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکام نے حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ بتانے سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :