طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں، جنیفر لوپیز

جمعہ 9 مئی 2025 19:02

طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں، جنیفر لوپیز
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)معروف گلوکارہ وراداکارہ جنیفر لوپیز نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ایک انٹرویو میں جنیفر نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے 17سالہ جڑواں بچوں میکس اور ایمی سے ایک عہد کیا تھاکہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن تم دیکھو گے کہ میں اس سے زیادہ بہتر اور مضبوط بن کر نکلوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ وعدہ پورا کیا اور اب وہ خود بھی یہ محسوس کرتے ہیں، یہ میرے دل کو سکون دیتا ہے۔

طلاق کے بعد جنیفر لوپیز نے نا صرف اپنی زندگی کو سنبھالا بلکہ ایک بار پھر سٹیج پر واپسی کی تیاری کر لی وہ 2025 میں اپنا نیا میوزیکل ٹور اپ آل نائٹ Up All Night شروع کرنے جا رہی ہیں۔بین ایفلیک اور جنیفر لوپیز کا رشتہ ہالی ووڈ کی سب سے مشہور کہانیوں میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :