Live Updates

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے

جمعہ 9 مئی 2025 19:27

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے
اسلام آباد /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کے بعد چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی میمرز نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے رافیل طیارے گرانے پر طنزیہ گانا تیار کیا ہے جس میں انہیں پنجابیوں کے روپ میں بھارتی پنجابی ہپ ہاپ گانے تنک تنک تن تارارا پر ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ گانا چینی زبان میں ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں انگریزی زبان میں ترجمہ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔چینی میمرز اس مضحکہ خیز گانے میں بھارتی حلئے اور بھارتی گانے کی دھن پر ناچ ناچ کر بھارت کے جھوٹے دعوئوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔چینی میمرز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات