Live Updates

ایمن خان نے پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی سٹارز کی فہرست شیئر کردی

جمعہ 9 مئی 2025 19:34

ایمن خان نے پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی سٹارز کی فہرست شیئر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی فنکاروں کی فہرست شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چل رہی کشیدگی کے دوران پاکستان کے نامور ستارے صرف امن کی بات کر رہے ہیں جبکہ بھارتی فنکار مودی حکومت سمیت بھارتی تشدد پسند جماعت آر ایس ایس کی گڈ بک میں آنے کیلئے پاکستان مخالف زہر آلود بیانات دے رہے ہیں جن میں کئی نام شامل ہیں۔ انہی ناموں پر مشتمل فہرست ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران امن کا پیغام دینے کے بجائے بھارتی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات