محبوبہ مفتی کی پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کرنے کی اپیل

فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

جمعہ 9 مئی 2025 22:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کردینے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں، پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اوراس تنازع کاحل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا لہٰذا دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔