
امریکی امداد کی بندش سے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات کو خطرہ
یو این
ہفتہ 10 مئی 2025
01:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 مئی 2025ء) جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ادارے کو دیے جانے والے امدادی وسائل روکنے کے فیصلے سے دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو ضروری طبی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو گی۔
ایک بیان میں ادارے نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے یہ فیصلہ 1985 کی کیمپ۔
کیسٹن ترمیم کے تحت چین میں ادارے کے کام سے متعلق بے بنیاد دعووں پر کیا ہے جو بہت پہلے غلط ثابت ہو چکے ہیں اور خود امریکہ کی حکومت کہہ چکی ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔
کیمپ۔
(جاری ہے)
ادارے کے مالی وسائل روکے جانے کا فیصلہ نافذ العمل ہو چکا ہے جبکہ 40 سے زیادہ موجودہ امدادی منصوبوں کے لیے امداد بند کرنے کے نوٹس پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں جنہیں امریکہ سے تقریباً 335 ملین ڈالر ملتے تھے۔
خواتین اور لڑکیوں کی صحت کو خطرہ
'یو این ایف پی اے' نے کہا ہے کہ امریکہ اس کا بنیادی اور طویل مدتی شراکت دار ہے جس نے کئی دہائیوں تک صحت کے عالمگیر نظام مضبوط بنانے اور بے شمار زندگیوں کو بچانے میں مدد دی ہے۔
گزشتہ چار سال میں ہی امریکی حکومت کی مہیا کردہ امداد سے ادارے نے 17 ہزار سے زیادہ ماؤں کو زچگی میں تحفظ دیا، 90 لاکھ ان چاہے حمل روکنے میں مدد دی اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر تقریباً 30 لاکھ غیرمحفوظ اسقاط حمل روکے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امدادی وسائل روکے جانے سے خاص طور پر مسلح تنازعات اور بحرانوں سے متاثرہ علاقوں میں زچگی کی اموات کو روکنے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔ وسائل کی عدم دستیابی کے باعث بحرانوں کا شکار لاکھوں لوگ ضروری مدد سے محروم ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں، اس فیصلے سے دنیا بھر میں دائیوں (مڈوائف) کی تربیت اور انہیں ضروری وسائل کی فراہمی بھی متاثر ہو گی جن کا بالخصوص بحران زدہ علاقوں میں زچگی کے دوران ماؤں کی اموات کو روکنے میں اہم کردار ہے۔
ان دائیوں کے لیے مدد کی فراہمی ایک ایسی کم خرچ سرمایہ کاری ہے جس کے مثبت اثرات کئی نسلوں پر مرتب ہوتے ہیں۔فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
'یو این ایف پی اے' نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور عالمگیر صحت عامہ کے لیے رہنما کردار ادا کرتے ہوئے لاکھوں زندگیوں کو تحفظ دینے میں اپنا کردار نبھائے۔ جنسی و تولیدی صحت کے لیے مخصوص اقوام متحدہ کے واحد ادارے کو مالی وسائل فراہم کرنا دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں اور نومولود بچوں کی صحت کو تحفظ دینے کا یقینی طریقہ ہے۔
ادارے نے اس معاملے میں اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے ذریعے امریکہ کی حکومت کے ساتھ بات چیت چاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا امریکہ بھی پانچ دہائیوں سے فعال رکن رہا ہے۔ ادارے نے دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کی صحت، تحفظ اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہنے کا عزم بھی کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
-
’میں نے آج کمبل دھونے ہیں‘ انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
-
جرائم اور طاقت کی دنیا عام انسان کو اتنی پرکشش کیوں لگتی ہے؟
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
-
بنوں میں پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
-
بحری جہازوں سے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی کا معاہدہ نہ ہو سکا
-
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ
-
اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.