سعودی عرب،افغان خاتون کے ہاں حج سیزن کی پہلی ولادت

ہفتہ 10 مئی 2025 09:00

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) مدینہ منورہ میں افغان عازم حج خاتون کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی جو رواں حج سیزن کا پہلا کیس ہے،، نومولود کا نام ’مدینہ‘ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق 40 سالہ افغان عازم حج خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے مدینہ منورہ پہنچی تھیں یہاں انہیں قیام کیے چند دن ہوئے تھے کہ اچانک خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی جس پرانہیں کنگ سلمان بن عبدالعزیزمیڈیکل سٹی میٹرنیٹی ہسپتال لایا گیا۔نومولود کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو مثالی طبی خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’شہر مقدس میں میرے یہاں پہلی ولادت ہوئی یہ تجربہ تاحیات یاد رکھوں گی۔

متعلقہ عنوان :