ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان

ہفتہ 16 اگست 2025 17:53

ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ڈیموکریٹ رہنما ہیلری کلنٹن نے یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹ رہنما ہلیری کلنٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یوکرین جنگ کا پرامن اختتام ایک تاریخی اقدام ہوگا، ٹرمپ اس تنازع کو ایک خون کی ہولی قرار دیتے ہیں، جو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات سے بھرا ہوا ہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس 3 سال 6 ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی کے لئے دبا ڈال رہے ہیں، جو ان کی عالمی امن ساز کے طور پر ساکھ کو مضبوط کر سکتا ہے اور اس عمل میں یوکرین کا کوئی علاقہ نہ دیا جائے۔