ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ

ہفتہ 16 اگست 2025 17:49

ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
الاسکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سابق امریکی مشیرِقومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ ہارے نہیں لیکن پیوٹن واضح طورپرجیت گئے، روسی صدرکا رویہ خود اعتماد سے بھرپورتھا انہوں نے سفارتی برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ پیوٹن نے روس کے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا جبکہ امریکی صدرنے باربار اچھی گفتگو کا ذکرکیا لیکن کسی ٹھوس نتیجے یا معاہدے پرروشنی نہیں ڈالی۔