امریکی بحر الکاہل کے شمال مغربی ساحل کے قریب ماہی گیری کا جہاز الٹنے سے 1 شخص لاپتہ

ہفتہ 10 مئی 2025 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) امریکی بحر الکاہل کے شمال مغربی ساحل کے قریب ماہی گیری کا جہاز الٹنے سے 1 شخص لاپتہ اور 3 کو بچا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق امریکا کے کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے گریز ہاربر کاؤنٹی کے ویسٹ پورٹ کے قریب ماہی گیری کا جہاز الٹنے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔یو ایس سی جی پیسیفک نارتھ ویسٹ نے بتایا کہ صبح کوسٹ گارڈ کے عملے نے 68 فٹ لمبے تجارتی ماہی گیری کے جہاز سے 3 افراد کو بچایا ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے ۔ماہی گیری کے جہاز پر سوار افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :