سعودی عرب،ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس شروع کرنے پر تیزی سے کام جاری

ہفتہ 10 مئی 2025 16:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی انڈرسیکرٹری ڈاکٹر امیمہ بامسق نے کہا ہے کہ عنقریب ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر امیمہ نے جدہ یونیورسٹی کے زیر انتظام مصنوعی ذہانت کانفرنس میں سمارٹ سٹیز و سروسز کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اس حوالے سے تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔