ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مئی 2025 22:01

ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2025ء) ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی گرفتاری کے کیس کی سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں صنم جاوید پر احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کا الزام ہے۔

دلائل سننے کے بعد لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آٹھ فروری کو سڑک بلاک کرنے اور احتجاج کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

(جاری ہے)

تاہم ضمانت ملنے کے باوجود صنم جاوید کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ صنم جاوید خان اور ان کے شوہر کو 28 اپریل کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ چند دن گرفتار رہنے کے بعد صنم جاوید خان کے شوہر کو تو رہائی مل گئی، تاہم صنم جاوید کو اب بھی رہائی نہ مل سکی۔