پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ حماد اظہر

عام آدمی کو شوگر مل لگانے کی اجازت نہیں‘ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 16 اگست 2025 20:44

پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ حماد اظہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، فارم 47کے حکمران خاندانوں کا پسندیدہ پیشہ ریٹ کم ہو جائے تو چینی ایکسپورٹ کر کے ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے پھر کمی آتی ہے تو زرمبادلہ خرچ کر کے امپورٹ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پرجاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ عام آدمی کو شوگر مل لگانے کی اجازت نہیں، پاکستان کے پانی کی بڑھتی کمی کی کوئی پرواہ بھی نہیں۔