سعودی شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 11 مئی 2025 11:35

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی دونوں رہنماوں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی سپورٹ کے طریقوں کا جائزہ اور حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نڈر سیکرٹری برائے سیاسی امورڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیی اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹرمنال رضوان بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :