سعودی سرحدی سکیورٹی فورس کی کارروائی،عسیر، جازان، الجوف اور حائل میں منشیات ضبط

اتوار 11 مئی 2025 11:35

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سعودی عرب کی سرحدی سکیورٹی فورس نے عسیر، جازان، الجوف اور حائل میں کارروائی کے دوران 105 کلوگرام قات قبضہ میں لیتے ہوئے 7 ایتھوپی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی سرحدی سکیورٹی فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں ۔

(جاری ہے)

فورسز نے عسیر، جازان، الجوف اور حائل میں کارروائی کے دوران 105 کلوگرام قات قبضہ میں لیتے ہوئے 7 ایتھوپی باشندوں جبکہ ادارہ انسداد منشیات نے 3 بھارتیوں کو 63 کلوگرام چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے،جازان کے الدائر سیکٹر میں 27 ہزار ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

الجوف میں ایک شہری کو ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر جبکہ حائل میں ایک شہری کو چرس، ایمفیٹامین اور ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر گرفتار کیا گیا۔ تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :