بیروت ایئرپورٹ سے حزب اللہ کے حامیوں کی برطرفی ، لبنانی سکیورٹی حکام کا انکشاف

اتوار 11 مئی 2025 12:40

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)لبنان میں حزب اللہ کی عسکری قوت کو اسرائیل کے ساتھ گذشتہ برس کی جھڑپوں میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اس کے بعد سے لبنانی حکام نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی سکیورٹی اور عسکری ذرائع نے انکشاف کیا کہ بیروت ایئرپورٹ پر کام کرنے والے درجنوں ایسے ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جن کے حزب اللہ سے وابستہ ہونے کا شبہ تھا۔ ایک اعلی سکیورٹی اہلکار کے مطابق لبنانی ریاست بیروت ایئرپورٹ پر جدید نگرانی کے آلات نصب کر رہی ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔