چنیوٹ ،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،دو افراد موقع پر جاں بحق تین زخمی

اتوار 11 مئی 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) لالیاں کالوال روڈ اڈا باہیوال تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی، ان میں 1-جعفراں دختر صابر حسین 18 سال سکنہ بھوآنہ اور 2-علی ولد دلاور علی 3 سال سکنہ بھوآنہ (جانبحق) جبکہ 3-دانش علی ولد محمد علی 18 سال سکنہ بھوآنہ (زخمی)،4-کلثوم بی بی زوجہ محمد علی 55 سال سکنہ بھوآنہ (زخمی)5-سونیا بی بی دختر محمد علی 15 سال سکنہ بھوآنہ (زخمی) ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا اور نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :