جیکب آباد میں لاش برآمد، کئی گھنٹوں تک گرمی میں لاش لاوارث حالت میں پڑی رہی

اتوار 11 مئی 2025 16:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) جیکب آباد میں لاش برآمد، کئی گھنٹوں تک گرمی میں لاش لاوارث حالت میں پڑی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں لعل بخش بگھیو میں نامعلوم لاش برآمد ہوئی، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں لاش کی شناخت زبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے لاش کئی گھنٹوں تک گرمی میں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر رکھی رہی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی وارث نہیں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :