Live Updates

مادرِ وطن کے دفاع واستحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، احسن شاہد

اتوار 11 مئی 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن احسن شاہد نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو ہر محاذ پر ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

احسن شاہد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا سرحدوں کی حفاظت، قدرتی آفات ہوں یا قومی تعمیر و ترقی کے منصوبے ، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبہ قربانی سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات