- اوکاڑا، پیٹرولنگ پولیس نے بڑی کاررواء کرتے ہوئے 12من مردہ گوشت پکڑ لیا ملزمان گرفتار

اتوار 11 مئی 2025 19:05

d اوکاڑا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء) پیٹرولنگ پولیس نے بڑی کاررواء کرتے ہوئے 12من مردہ گوشت پکڑ لیا ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ SIو کاشف سلیمSI معہ ہمراہی ملازمان نے دوران ناکہ بندی دیپالپور کی جانب سے آنے والے ایک ہائی لیکس ڈالہ نمبری LEI-14/5093 کو مشکوک جانکر چیک کیا تو اس میں سے مضر صحت ذبحہ شدہ راس کٹی و راس گائے بوزن 12 من سے زائد برآمد ہوئی جو کہ ضلع لاہور کے مختلف ہوٹلوں پر فروخت کے لیے لیجایا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

بعد اذ حصول رپورٹ ڈاکٹر محمد رضوان سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس، اوکاڑہ مسمیان اعجاز علی ولد محمد رفیق اور محمد خرم ولد محمد ریاض ساکنائے فیصل محمودکالونی، اوکاڑہ کے خلاف مقدمہ نمبر 1146/25 بجرم سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1963ترمیم شدہ 2016 تھانہ صدر اوکاڑہ درج رجسٹر کروانے کے ساتھ ساتھ گوشت کو تلف کیا گیا ہے