صوبائی وزیر آبپاشی کی زیر صدارت اجلاس، بیراجز امپروومنٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اتوار 11 مئی 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سکھر اور گڈو بیراج کے بیراجز امپروومنٹ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران سکھر بیراج اور گڈو بیراج پر جاری بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر آبپاشی کو افسران کی جانب سے کام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیر آبپاشی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں باقاعدگی سے دورے کریں اور کام کی پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔انہوں نے کاموں کی نگرانی کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، پی ڈی، ایس بی آئی پی، چیف انجینئرز، پی ایم او اور پی آئی سی کے نمائندوں، ٹھیکیداروں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :