Live Updates

ٌنوشہرہ میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر کی قیادت میں ریلی

اتوار 11 مئی 2025 22:00

Uنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)نوشہرہ میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر کی قیادت میں ریلی۔تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر شوبرا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد عمرکاکاخیل،صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان،رکن قومی اسمبلی اور ضلعی جنرل سیکڑیری سید شاہ احدعلی شاہ ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم اور اشفاق احمد خان نے کی۔

تحریک انصاف کے قائدین کا مطالبہ تھا کہ ملک میں بحرانی کیفت ہیں ہے عمران خان قومی لیڈر ہیں اور تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو کہ ملک کی ہر اسمبلی میں موجود ہے عمران خان کی باعزت رہائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔عمران خان کو فوری رہا کیا جائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات