آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت

اتوار 11 مئی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےسینٹرل پولیس آفس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور جاری سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اتوار کوپولیس اہلکار نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ اور اے آئی جی آپریشنز محمد ارسلان شاہ زیب نے شرکت کی۔

آئی جی نے ٹکنالوجی کے بہتر استعمال، عوامی خدمات کی بہتر سہولت اور دارالحکومت کے سیکورٹی کے منظر نامے پر ایک جامع گفتگو کی۔

(جاری ہے)

آئی جی نے تمام ڈویژنز کو انٹر ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور شہریوں کو محفوظ، بروقت اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے تمام دستیاب وسائل کے استعمال پر زور دیتے ہوئے افسران کو امن برقرار رکھنے، سرکاری و نجی املاک کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے فعال حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔آئی جی نے تمام پلیٹ فارمز پر بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے جدید تکنیک کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کا قیام، جرائم پر قابو پانا اور شہریوں کی سہولت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔