امارات کی سمندری حدود کے قریب برطانوی بحری جہاز پر حملہ ،عملہ محفو ظ رہا

پیر 12 مئی 2025 13:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)برطانوی میری ٹائم ایجسنی 'یو کے ایم ٹی او' نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں ہونے والے واقعہ کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ سے 80 ناٹیکل میل دور واقعے کی اطلاع دی گئی ہے۔یو کے ایم ٹی او' نے کہا کہ علاقے میں ایک جہاز نے چھوٹے جہاز کے ٹکرانے کی اطلاع دی گئی ہے اور علاقے میں موجود دیگر جہازوں سے ٹکرانے کی کوشش کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز کا تمام عملہ بھی محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :